12 ستمبر 2012 - 19:30

امریکہ کے دو صحافیوں نے صہیونی وزیراعظم نیتن یاھو کو دیوانہ قراردیا ہے۔

ابنا: فلسطین الیوم نیوز کے مطابق نیو یارک ٹائمز  سے وابستہ صحافیوں ڈیوڈ رمنیک اور بیل کلر نے صہیونی وزیر اعظم کو دیوانہ قرادیتے ہوئے کہا ہے نیتن یاہو پاگل ہوچکا ہے کیونکہ وہ ایسے کام کرنا چاہتا ہے جس سے اسرائيل تباہ ہوجائے گا۔ ان دوامریکی صحافیوں نے صہیونی ریاست کی جانب سے صدارتی نامزد میٹ رامنی کی حمایت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ نیتن یاھو اور رامنی دیوانوں کا رویہ اپنائے ہوئے ہیں اور ایران کے ایٹمی پروگرام کو خطرہ بناکر پیش کررہے ہیں۔ انہوں نے نیتن یاھو کو صہیونی ریاست کا سب سے زیادہ انتہا پسند وزیراعظم قراردیا اور کہاکہ نیتن یاھو کی وجہ سے اسرائيل الگ تھلک ہورہا ہے ۔  ............../169